اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بات چیت کے ذریعے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں، اور حکومت کو اس عمل کا آغاز کرنا چاہیے۔
ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ سیاسی مسائل کا حل صرف اور صرف مذاکرات میں ہی چھپا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم ایک دوسرے کی حیثیت اور مینڈیٹ کا احترام نہیں کریں گے تو مسائل حل نہیں ہوں گے، اور جب تک تمام سیاسی جماعتیں ساتھ بیٹھ کر بات نہیں کریں گی، کوئی پیشرفت نہیں ہو گی۔
سینیٹر واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کمپرومائزڈ ہے اور بشریٰ بی بی نے ایسے حالات پیدا کیے ہیں جو بانی پی ٹی آئی کے لیے مزید مشکلات کا سبب بن سکتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ دل بڑا کرے اور بات چیت کا آغاز کرے، کیونکہ دنیا میں کئی بڑی جنگیں بھی بات چیت سے ختم ہو چکی ہیں۔ اگر سیاسی درجہ حرارت کم نہ کیا گیا تو ملک کا نقصان ہو گا۔