واٹس ایپ صارفین کے لیے اہم فیچر: نہ پڑھے جانے والے پیغامات کے لیے نوٹیفکیشنز متعارف

واشنگٹن: واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا اور دلچسپ فیچر آزمانا شروع کر دیا ہے، جس کے ذریعے وہ پیغامات بھی نوٹیفکیشن کے ذریعے دیکھ سکیں گے، جنہیں ابھی تک نہیں پڑھا گیا ہوگا۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق، کمپنی نے نہ پڑھے جانے والے پیغامات کو ہائی لائیٹ کرنے اور ان کے لیے نوٹیفکیشن بھیجنے کا نیا فیچر متعارف کرانے کی آزمائش شروع کر دی ہے۔

 

  1. واٹس ایپ کا الگورڈم صارف کو نوٹیفکیشن کے ذریعے اطلاع دے گا کہ فلاں نمبر سے آیا ہوا پیغام نہیں پڑھا گیا۔
  2. اگر صارف کسی پیغام کو مخصوص وقت میں نہیں کھولتا، تو سسٹم اسے دوبارہ نوٹیفکیشن بھیج کر یاد دلائے گا۔
  3. یہ خصوصیت فیس بک اور انسٹاگرام کے نوٹیفکیشنز کی طرز پر کام کرے گی۔

اس فیچر کا خاص طور پر ان چیٹس کے لیے نوٹیفکیشن بھیجا جائے گا، جن میں صارف کی جانب سے زیادہ بات چیت ہوئی ہو۔

اس سے پہلے واٹس ایپ نے اسٹیٹس اپڈیٹس کے نوٹیفکیشنز کی بھی آزمائش کی تھی۔ موجودہ فیچر محدود تعداد میں اینڈرائیڈ صارفین پر آزمایا جا رہا ہے۔

معلومات کے مطابق، ان دونوں فیچرز کو آئندہ برس کے آغاز میں صارفین کے لیے متعارف کرایا جا سکتا ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی اعلان نہیں ہوا۔