شام کے سابق صدر بشار الاسد اور ان کے خاندان کو روس میں سیاسی پناہ مل گئی

روس : شام کے سابق صدر بشار الاسد اور ان کے خاندان کے روس پہنچنے کی خبریں آئی ہیں، اور روس نے انہیں سیاسی پناہ دے دی ہے۔ روسی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق، بشار الاسد اور ان کے اہل خانہ اب روس میں ہیں، جہاں انہیں پناہ دی گئی ہے۔

 

اس سے پہلے یہ افواہیں تھیں کہ بشار الاسد ایک طیارہ حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، جب دمشق میں اپوزیشن فورسز داخل ہو رہی تھیں، بشار الاسد اپنے طیارے میں ایک نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہو گئے تھے۔ نیو یارک ٹائمز نے بتایا تھا کہ بشار الاسد 8 دسمبر کی صبح ایک طیارے میں دمشق سے روانہ ہوئے، لیکن ان کی لوکیشن کے بارے میں کوئی معلومات نہیں مل سکیں۔ریڈار ڈیٹا کے مطابق، بشار الاسد کے طیارے کی بلندی میں کمی آتی دیکھی گئی، تاہم یہ تمام خبریں محض افواہیں ثابت ہوئیں اور بشار الاسد اپنے خاندان کے ساتھ روس پہنچ گئے ہیں۔