عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج کامیاب، آزاد کشمیر حکومت نے صدارتی آرڈیننس واپس لے لیا

مظفرآباد : عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے بعد آزاد کشمیر حکومت نے متنازع صدارتی آرڈیننس واپس لے لیا ہے، جس کے تحت جلسوں اور جلوسوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ حکومت کی جانب سے اس آرڈیننس کو واپس لینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

 

آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے حکومت کو فوری طور پر پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر آرڈیننس واپس لینے کی ہدایت کی تھی اور اس حوالے سے وزیرِاعظم انوار الحق کو خط بھی لکھا تھا۔اس کے علاوہ، پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی پارٹی نے بھی کراچی میں ہونے والے اپنے اجلاس میں اس آرڈیننس کی مخالفت کی اور اسے مسترد کر دیا تھا۔