لاہور : وزیراعظم شہباز شریف نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کی تیاریوں اور پیش رفت سے آگاہ کیا۔
شہباز شریف نے محسن نقوی کے چیمپئنز ٹرافی کے بارے میں موقف کو سراہا اور کہا کہ ان کا موقف پاکستانی عوام کی آواز ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئی سی سی میں محسن نقوی نے پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی نمائندگی کی اور پاکستان کی عزت ہمیشہ سب سے اہم ہونی چاہیے۔
محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور ہم کرکٹ کے میدان میں پاکستان کی جیت کے خواہاں ہیں۔ انشاءاللہ، اس حوالے سے خوشخبری جلد ملے گی۔