اسلام آباد: ایف بی آر نے شادی ہالز پر 10 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا اطلاق آئندہ شادیوں اور تقریبات کی بکنگ پر کیا جائے گا۔
شادی ہالز ایسوسی ایشن کے وفد کے ساتھ ملاقات میں اس فیصلے پر اتفاق کیا گیا۔
شادی ہالز ایسوسی ایشن کے صدر رانا رئیس نے بتایا کہ اب ہر تقریب کی بکنگ پر 10 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا، جو تقریب کے کل اخراجات سے کاٹا جائے گا۔