حکومت سے آزادی اظہار کے حوالے سے سخت قوانین بنانے کی ضرورت، فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا پیغام

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت دو روزہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں حکومت سے بے لگام آزادی اظہار کے نام پر جھوٹ اور زہر پھیلانے کے خلاف سخت قوانین بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ کانفرنس میں اعلیٰ افسران نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنز کا جائزہ لیا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف مزید کارروائیوں کا عزم ظاہر کیا۔
فورم نے بھارت کی کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور غزہ میں فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کی۔ کانفرنس کے اختتام پر آرمی چیف نے پاک فوج کی تیاریاں اور عزم کا اعادہ کیا، اور کہا کہ پاکستان کی سلامتی کے لیے کوئی بھی چیلنج قبول کیا جائے گا۔