دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد پر ہونے والی اہم میٹنگ بغیر نتیجے کے ختم ہوگئی ہے، اور چیمپئنز ٹرافی کا مستقبل ابھی تک طے نہیں ہو سکا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی اجلاس میں شریک تھے، تاہم بھارتی ہٹ دھرمی کے سبب ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
محسن نقوی نے اجلاس میں اپنا مؤقف دوبارہ پیش کیا، اور بیک ڈور مذاکرات بھی جاری ہیں۔ بھارتی بورڈ کی جانب سے پارٹنرشپ فارمولے پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو آئندہ اجلاس میں ووٹنگ کا امکان ہے۔
اجلاس میں بھارتی ٹیم کے پاکستان کے دورے پر بات چیت نہیں ہوئی، جسے جے شاہ نے محض تعارفی نشست قرار دیا۔