شیخوپورہ:شیخوپورہ میں کزن کو قتل کرکے اس کا انگوٹھا کاٹ کر رقم نکالنے والے سفاک ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ یاسین کو فیصل آباد سے شیخوپورہ بلا کر قتل کیا گیا تھا، اور اس کے انگوٹھے کا استعمال کر کے ملزمان نے 10 لاکھ روپے نکالے۔ پولیس نے تفتیش کے دوران ملزمان کو جلدی گرفتار کر لیا۔