حج درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع، 10 دسمبر تک درخواستیں جمع کی جا سکیں گی

اسلام آباد : وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور، چوہدری سالک حسین کے مطابق، اب حج درخواستیں 10 دسمبر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ 3 دسمبر تک جمع ہونے والی تمام حج درخواستوں کو کامیاب قرار دے دیا گیا ہے، اور اسپانسرشپ اسکیم کے تحت موصول ہونے والی درخواستیں بھی کامیاب قرار دی گئی ہیں۔ وزیر نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اگر درخواستیں کوٹے سے زیادہ آئیں گی، تو ان کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا، تاہم اسپانسرشپ اسکیم کی درخواستوں کو بلا قرعہ اندازی منظور کر لیا جائے گا۔