جنوبی کوریا :جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے ملک میں مارشل لا کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ ایک ٹیلی ویژن خطاب میں انہوں نے کہا کہ آزاد اور آئینی نظام کے تحفظ کے لیے اس اقدام کا اٹھانا ضروری تھا۔ یون سک یول نے الزام لگایا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں نے پارلیمنٹ کے عمل کو یرغمال بنا لیا ہے، جس کے نتیجے میں ملک کو بحران میں دھکیلنے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام جنوبی کوریا کو شمالی کوریا کی کمیونسٹ قوتوں سے بچانے اور نفرت انگیز قوتوں کے اثرات کو ختم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے، تاکہ آزاد آئینی نظام کو برقرار رکھا جا سکے۔ تاہم، مارشل لا کے تحت مخصوص اقدامات کا ذکر نہیں کیا گیا۔
یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب حزب اختلاف کی ڈیموکریٹک پارٹی نے ایک تحریک پیش کی، جس میں بعض اعلیٰ استغاثہ کے خلاف مواخذے اور حکومتی بجٹ کی تجویز کو مسترد کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔