کراچی: صرافہ مارکیٹ میں منگل کے روز سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ سونا 700 روپے بڑھ کر 2,75,200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جبکہ دس گرام سونا 600 روپے اضافے کے بعد 2,35,940 روپے کا ہو گیا۔
چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، اور یہ 3,400 روپے فی تولہ اور 2,914.95 روپے فی 10 گرام کی سطح پر برقرار رہی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا، جہاں فی اونس سونا 7 ڈالر بڑھ کر 2,640 ڈالر تک پہنچ گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی اور عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔