پنجاب میں سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی، 8:15 بجے سے قبل نہ کھولنے کا حکم

 

لاہور: پنجاب میں ماحولیاتی تحفظ کے تحت سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ 4 دسمبر 2024 سے تمام سکولوں کو صبح 8:15 کے بعد کھولنا ہوگا۔ اس فیصلے کا مقصد طلبہ اور اساتذہ کی صحت کو تحفظ فراہم کرنا اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا ہے۔ ڈی جی ماحولیات نے کہا کہ اس تبدیلی کی خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہو گی۔