پرانے آئی فونز پر واٹس ایپ کی سپورٹ ختم، کون سے ماڈلز متاثر ہوں گے؟

کیلیفورنیا: واٹس ایپ کی سپورٹ مئی 2025 سے کچھ پرانے آئی فون ماڈلز کے لیے ختم کر دی جائے گی۔ اس تبدیلی کا اثر ان آئی فونز پر پڑے گا جو آئی او ایس 12 یا اس سے پرانے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کر رہے ہیں، جیسے کہ آئی فون 5 ایس، 6 اور 6 پلس۔ اس کے بعد واٹس ایپ صرف آئی او ایس 15 یا اس سے نئے ورژن والے فونز پر ہی دستیاب ہوگا۔ یہ فیصلہ واٹس ایپ کے مسلسل اپ ڈیٹس اور جدید فیچرز کے باعث کیا گیا ہے۔