کراچی: برطانوی نشریاتی ادارے نے دنیا کی 100 قابلِ تقلید خواتین کی فہرست کا اعلان کیا ہے، جس میں پاکستانی گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی کو بھی جگہ ملی ہے۔ پاپ میوزک میں اپنی شہرت کے بعد حدیقہ کیانی نے انسان دوست کاموں میں بھی نمایاں حصہ لیا۔ وہ اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی خیر سگالی سفیر ہیں اور 2022ء کے تباہ کن سیلاب کے متاثرین کے لیے وسیلۂ راہ منصوبہ کے ذریعے بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں امداد فراہم کر رہی ہیں۔