منی پور:منی پور میں نئی کشیدگی کے دوران 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جس سے علاقے میں حالات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ کوکی اور میتھی قبائل کے درمیان تصادم کے بعد نسلی فسادات اور فوج کے جعلی مقابلوں نے صورتحال کو مزید بگاڑ دیا ہے۔
پولیس کے ہاتھوں کوکی قبیلے کے نوجوانوں کی بے دردی سے قتل ہونے والی رپورٹس منظر عام پر آئی ہیں۔ ریاست کے مختلف علاقوں میں کرفیو اور موبائل انٹرنیٹ کی بندش نے عوام کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔