کراچی میں آج سے موسم میں تبدیلی کی پیشگوئی، تیز ہوائیں اور سردی کا امکان

کراچی : محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی میں موسم میں تبدیلی کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں تیز ہوائیں چلنے لگیں گی، جس سے سردی میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔ اسی طرح، ملتان، لودھراں اور خوشاب میں بھی بارش کی توقع ہے، اور ڈیرہ مراد جمالی کے علاقوں میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے ضلع دکی میں ژالہ باری نے 42 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، جس کے باعث سولر پلیٹس اور درختوں کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔