ایئر لائن کے عملے کا بالی ووڈ گانے پر ڈانس، ویڈیو مقبول

بھارت :سوشل میڈیا پر انڈیگو (IndiGo) ایئرلائن کے عملے کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک لڑکی اور لڑکا بالی ووڈ کے مشہور گانے چلو عشق لڑائیں پر رقص کر رہے ہیں۔ یہ ویڈیو ایئرلائن کی 18ویں سالگرہ کی تقریب کے دوران بنائی گئی۔

ویڈیو میں دیگر عملے کے افراد کو بھی دکھایا گیا ہے، جو اس ڈانس سے محظوظ ہو رہے ہیں، جبکہ کچھ لوگوں نے اسے اپنے موبائل میں ریکارڈ بھی کیا۔

یہ ویڈیو نیشا چوہدری نامی خاتون نے انسٹاگرام پر شیئر کی، جس کے بعد اسے بڑی مقبولیت ملی۔ اب تک ویڈیو کو 3 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد نے پسند کیا ہے، جبکہ کمنٹ سیکشن میں صارفین ڈانس کی تعریف اور دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔