اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مونوسوڈیم گلوٹامیٹ (اجینوموتو) کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کے لیے نظرثانی درخواست دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ ماہرین کی کمیٹی کی رپورٹ پر کیا گیا، جس نے اجینوموتو کو انسانی صحت کے لیے محفوظ قرار دیا ہے۔
کابینہ اجلاس میں دیگر فیصلوں میں نیشنل پریوینشن آف وائلنٹ ایکسٹریم ازم پالیسی 2024 کی منظوری اور اسپیشل کورٹس کوئٹہ و خضدار کے دائرہ کار میں تبدیلی شامل تھی۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل سیشن ججز کو لائرز ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن ایکٹ 2023 کے تحت مقدمات کی سماعت کا اختیار بھی دیا گیا۔