54 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول، آخری تاریخ 5 دسمبر مقرر

اسلام آباد: سرکاری حج اسکیم کے تحت ملک بھر سے 54 ہزار سے زائد درخواستیں جمع ہو چکی ہیں، اور توقع ہے کہ 3 دسمبر تک مقررہ کوٹہ مکمل ہو جائے گا۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق حج درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ منگل، 5 دسمبر ہے۔ اس سال قسطوں میں اخراجات کی سہولت فراہم کرنے کی وجہ سے درخواست دہندگان کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ درخواستوں کی وصولی مکمل ہونے کے بعد حج پروازوں کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی، اور مدینہ منورہ میں رہائشوں کا انتظام پروازوں کے پروگرام کے مطابق کیا جائے گا۔