سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 500 روپے

 

کراچی: پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد ملک میں سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1457 روپے کی کمی کے ساتھ 2 لاکھ 35 ہزار 340 روپے پر آگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، جہاں سونے کا بھاؤ 17 ڈالر کم ہوکر 2633 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق، مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں یہ کمی عالمی مارکیٹ میں جاری رجحان اور ڈالر کے اتار چڑھاؤ کا نتیجہ ہے۔