پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ہے اور ایک اور سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، جس میں سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 847 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 102,250 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ کا ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ پوائنٹس کی بلند ترین حد تک پہنچا تھا۔ دوسری جانب، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے، جہاں 4 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کا بھاؤ 278 روپے ہو گیا ہے۔