چنئی اور کولمبو میں طوفان فینگال کی تباہ کاریاں، لاکھوں افراد متاثر

چین :بھارت کے جنوبی ساحلی علاقوں اور سری لنکا میں سمندری طوفان "فینگال” کے باعث شدید تباہی ہوئی، جس میں اب تک 19 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان خلیج بنگال سے گزرنے کے بعد ریاست تامل ناڈو اور پڈوچیری میں شدید بارش اور سیلاب کا باعث بنا۔ پڈوچیری میں 24 گھنٹوں کی بارش نے گزشتہ 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ چنئی شہر سیلاب میں ڈوب گیا، جس سے پروازیں معطل کر دی گئیں، تاہم اتوار کی صبح آپریشن بحال کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق چنئی میں بارش کی شدت کم ہو چکی ہے اور فوج نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام شروع کر دیا ہے۔ سری لنکا کے کولمبو میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے مطابق 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد خاندان طوفان سے متاثر ہوئے ہیں۔

دونوں ممالک میں بحالی اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، لیکن طوفان کی شدت نے نظامِ زندگی اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔