امریکہ :نومنتخب امریکی صدر، ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس ممالک (برازیل، روس، بھارت، چین، جنوبی افریقہ) کو متنبہ کیا ہے کہ اگر انہوں نے امریکی ڈالر کے متبادل کرنسیوں کو فروغ دیا تو امریکہ ان پر درآمدات پر 100 فیصد ٹیکس عائد کرے گا۔ یہ تنبیہ اس وقت سامنے آئی جب برکس ممالک اپنی کرنسی میں تجارت کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
ٹرمپ نے واضح کیا کہ یہ ممالک نہ تو اپنی کرنسی لائیں، نہ ہی امریکی ڈالر کے متبادل کسی کرنسی کی حمایت کریں۔ اگر ایسا کیا گیا تو ان ممالک کو امریکہ کی معیشت میں کوئی جگہ نہیں ملے گی۔
یہ پیغام ایسے وقت میں آیا جب پاکستان نے برکس میں شمولیت کے لیے درخواست دی تھی، جسے روس نے بھی سپورٹ کیا۔ برکس بلاک میں پاکستان کی شمولیت کے حوالے سے روس نے اپنا مثبت موقف اختیار کیا تھا، اور اس بلاک میں پاکستان کی رکنیت کے امکانات میں اضافہ ہوا۔