انٹرنیٹ سروسز متاثر، سوشل میڈیا تک رسائی میں دشواری

اسلام آباد:پاکستان کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ فیس بک، انسٹاگرام، اور واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تصاویر، وائس نوٹس، اور ویڈیوز اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ کرنے میں دشواری ہو رہی ہے۔

کئی صارفین نے وی پی این کے ذریعے سروسز تک رسائی کی کوشش کی، لیکن یہ طریقہ بھی مکمل طور پر کارگر ثابت نہیں ہو سکا۔ متعدد شہروں کے رہائشی انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے منتظر ہیں، لیکن پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تاحال اس معاملے پر کوئی مؤقف نہیں دیا۔