واشنگٹن : نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے گروپ "برکس” (BRICS) کو امریکی ڈالر کے متبادل کرنسی لانے پر سخت خبردار کیا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر برکس ممالک نے امریکی ڈالر کے متبادل کرنسی کو متعارف کرانے یا اس کی حمایت کرنے کی کوشش کی، تو ان پر 100 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ عالمی معیشت میں امریکی ڈالر کے متبادل کا کوئی امکان نہیں ہے، اور اگر برکس ممالک نے ایسی کوئی تجویز دی، تو انہیں امریکی معیشت میں جگہ نہیں ملے گی۔
برکس ممالک، جن میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں، اپنی کرنسی میں تجارت کے حوالے سے منصوبہ بنا رہے ہیں جس پر ابھی غور کیا جا رہا ہے۔ رواں برس، عرب امارات، ایران، مصر اور ایتھوپیا نے بھی اس گروپ میں شمولیت اختیار کی ہے۔