غزہ : غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جاری بمباری کے نتیجے میں مزید 100 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ ان میں سے 75 افراد شمالی غزہ کے بیت لاہیا میں رہائشی عمارتوں پر بمباری کے دوران جان کی بازی ہار گئے، جبکہ جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں 17 افراد شہید ہوئے۔ اسرائیلی حملے میں تین امدادی کارکن بھی شہید ہو گئے، جس کے بعد غزہ میں خوراک کی تقسیم کا عمل روک دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی محاصرے اور حملوں کے نتیجے میں شمالی غزہ میں اب تک 2700 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ علاقے میں غذائی بحران شدید ہو گیا ہے۔ فلسطین کے وزارت صحت کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 44,382 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 5 ہزار 142 زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب، لبنان میں حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے چوتھے روز فتح کا اعلان کیا ہے۔ امریکی فوج نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کی نگرانی کے لیے میجر جنرل جیسپر جیفرز کو بیروت بھیج دیا گیا ہے۔