62 ملین ڈالر کا مہنگا کیلا، جسٹن سن نے اسے کھا لیا

 

نیویارک: کرپٹو کرنسی کے کامیاب تاجر جسٹن سن نے 62 ملین ڈالر میں خریدا گیا فن پارہ، یعنی آرٹ کیلا کھا لیا۔ یہ کیلا اطالوی فنکار ماریزیو کیٹلان کے فن پارے کا حصہ تھا جس میں ایک کیلا ٹیپ سے دیوار پر چپکایا گیا تھا۔ اس آرٹ ورک کی نیلامی نیویارک کے سوتھ بے نیلام گھر میں ہوئی تھی، جہاں جسٹن سن نے سب سے زیادہ بولی لگا کر اسے خریدا تھا۔

یہ کیلا شاہ عالم نامی پھل فروش سے 97 روپے میں خریدا گیا تھا اور اس کو دنیا کا سب سے مہنگا پھل قرار دیا گیا تھا۔ خریداری کے بعد جسٹن سن نے بتایا کہ وہ مزید ایک لاکھ کیلے خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں، مگر فوراً اس کیلے کو کھا لیا۔ اس غیر متوقع حرکت نے آرٹ کی دنیا کو حیران کن صورتحال میں ڈال دیا ہے۔