اسلام آباد: اوگرا نے ایل پی جی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت سزائیں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جرمانہ 3 ہزار سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے تک اور سزا چھ ماہ سے بڑھا کر 10 سال تک کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، غیر معیاری ایل پی جی مصنوعات کی فروخت پر بھی بھاری جرمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔