ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.03 فیصد کمی، 12 اشیاء مہنگی ہو گئیں:ادارہ شماریات کی رپورٹ

اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق، گزشتہ ہفتے ملک میں مہنگائی میں 0.03 فیصد کی معمولی کمی آئی۔ 28 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں مہنگائی کی سالانہ شرح 5.13 فیصد رہی۔ رپورٹ کے مطابق، 12 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 9 کی قیمتوں میں کمی اور 30 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ آلو، لہسن، کیلے، اور کوکنگ آئل مہنگے ہوئے، جبکہ چکن اور ٹماٹر سستے ہوئے۔