راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان نیوی کے آپریشنل اثاثوں کا جائزہ لیا اور سمندر میں موجود یونٹس کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل مرزا نے ٹروپس کے حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مادرِ وطن کے دفاع کے لیے جدید ہتھیاروں کا بہتر استعمال ضروری ہے۔