کراچی :پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے سندھ کے ضلع سجاول میں تیل و گیس کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت کیا ہے، جس سے یومیہ 1 کروڑ 24 لاکھ کیوبک فٹ گیس اور 196 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔
پی پی ایل کا کہنا ہے کہ یہ دریافت بہت جلد اور ریکارڈ وقت میں کی گئی ہے۔ اس منصوبے میں پی پی ایل کا 63 فیصد حصہ ہے، ماڑی پیٹرولیم کا 32 فیصد حصہ ہے، اور سندھ و وفاقی حکومتیں بھی اس میں 2.5 فیصد کی حصہ دار ہیں۔ پی پی ایل نے اس بارے میں اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کر دیا ہے۔