اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا عمل ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا۔ سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے آج دونوں ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کیا تھا، مگر سماعت کے دوران کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور کیس کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
یہ کیس عمران خان اور بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ سے قیمتی تحائف لینے اور ان کو ذاتی فائدے کے لیے استعمال کرنے کے الزامات پر مبنی ہے۔ اس سے قبل بھی اس کیس میں کارروائی کئی بار ملتوی ہو چکی ہے۔