پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس ایک لاکھ سے تجاوز کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان بدستور جاری ہے، اور آج 100 انڈیکس ایک لاکھ پوائنٹس سے بھی تجاوز کر گیا۔

 

کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے کو ملا، اور 100 انڈیکس 363 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1,44,446 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ ایک وقت میں یہ انڈیکس 1,65,653 پوائنٹس تک بھی پہنچاہے۔

 

یاد رہے کہ اس کاروباری ہفتے کے چوتھے دن بھی سٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی، اور 100 انڈیکس میں 813 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں انڈیکس 1,82,000 پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا تھا۔

تاہم کل  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر 28 ارب 55 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 55 کروڑ 59 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا، جو مارکیٹ کی تیز رفتار ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔