یوگنڈا میں مٹی کے تودے گرنے سے 15 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

کمپالا: یوگنڈا میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ 100 سے زائد افراد اب تک لاپتہ ہیں۔ ہلال احمر کے مطابق، اس حادثے میں 40 مکانات مٹی کے تودوں تلے دب گئے ہیں۔ امدادی ٹیمیں اور مقامی افراد ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

 

امدادی کارروائیوں میں مقامی رضاکاروں کے ساتھ ساتھ سکیورٹی فورسز بھی حصہ لے رہی ہیں، جو ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

 

یہ سانحہ یوگنڈا کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے باعث پیش آیا، جہاں مٹی کے تودے گرنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ یاد رہے کہ کچھ سال پہلے انڈونیشیا میں بھی مٹی کے تودے گرنے سے 17 افراد ہلاک اور 100 سے زائد افراد لاپتہ ہو گئے تھے۔