کیف: روس نے یوکرین کے مغربی علاقوں میں 90 میزائلوں اور 100 ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ملک کی بجلی کی بڑی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔ یوکرین کے وزیر توانائی کے مطابق، روس نے راکٹوں سے حملہ کر کے یوکرین کی بجلی کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس کے باعث ملک بھر میں ایمرجنسی لوڈ شیڈنگ کا آغاز ہو گیا ہے اور تقریباً 10 لاکھ افراد کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔
یہ حملہ روس کا اس ماہ یوکرین پر دوسرا بڑا حملہ ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ ہفتے بھی روس نے یوکرین کی توانائی کے نظام کو نشانہ بنایا تھا، جس میں 10 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے خلاف مزید شدید حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین اپنے مغربی اتحادیوں سے فوجی امداد مانگ رہا ہے اور گزشتہ ہفتے برطانوی اور امریکی ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے روس پر حملہ کیا تھا۔
یہ حملے یوکرین کے توانائی کے نظام پر سنگین اثرات ڈال رہے ہیں اور سردیوں میں توانائی کی کمی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ روسی حملے جاری ہیں، جس سے یوکرین کی معیشت اور عوام پر مزید دباؤ بڑھ رہا ہے۔