اسلام آباد: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ اسے ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) سے 500 ملین ڈالر کی رقم موصول ہوئی ہے، جو پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے دی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق، یہ قرض ملک میں قدرتی آفات کے اثرات کو کم کرنے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس رقم کی آمد سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور اس کا مثبت اثر آئندہ ہفتے کے اختتام تک دکھائی دے گا۔