پاکستان میں سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی، 10 گرام سونا بھی سستا

 

اسلام آباد: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی آئی، اب فی تولہ سونا 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی آئی ہے اور اب یہ 2 لاکھ 35 ہزار 940 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 7 ڈالرز کم ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں فی اونس سونا 2 ہزار 640 ڈالرز کا ہو گیا ہے۔