کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) 100 انڈیکس نے کاروبار کے دوران ایک تاریخی مقام حاصل کیا ہے۔
آج کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھنے کو ملی اور انڈیکس نے 790 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ کی حد عبور کر لی۔ ایک موقع پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 59 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو کہ ایک نیا سنگ میل ہے۔
اس سے قبل، دو دن قبل سیاسی صورتحال کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں 3500 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی۔ تاہم، جیسے ہی سیاسی حالات میں بہتری آئی، مارکیٹ میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 99,239 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔