اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی اور چیف کمشنر محمد علی رندھاوا نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران 900 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 200 گاڑیاں قبضے میں لی گئیں۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ احتجاج میں دہشت گردی کی کارروائیاں کی گئیں، پولیس اور رینجرز پر حملے ہوئے، اور مظاہرین نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔” انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔