"ہماری تحریک دھرنے کے طور پر جاری رہے گی”:علی امین گنڈاپور کا عزم

مانسہرہ :علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف آواز بلند کی ہے۔ مانسہرہ میں ایک نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پرامن احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنوں کو شہید کر دیا گیا۔
گنڈاپور کا کہنا تھا کہ حکومت نے انہیں اور ان کے کارکنوں پر ظلم و تشدد کیا، لیکن اس کے باوجود ان کا دھرنا جاری رہے گا۔ انہوں نے کارکنوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے گولی کھائی، لیکن گولی ماری نہیں، آپ کی عظمت کو سلام ہے۔