راولپنڈی: آئی جی اسلام آبادعلی ناصر رضوی نے پولیس افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں شرپسندوں کو کسی بھی قیمت پر نہیں چھوڑنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ احتجاج کی آڑ میں غیر ملکی عناصر موجود ہیں جنہیں نشاندہی کرکے گرفتار کیا جائے گا۔ آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ پولیس افسران کو کسی بھی شرپسند کے ساتھ نرمی نہیں برتنا ہوگی اور تمام کارروائیاں قانون کے مطابق کی جائیں گی۔