لاہور:پی ٹی آئی کے احتجاج کے نتیجے میں لاہور اور پنجاب میں پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خواجہ عاطف نے کہا کہ راستوں کی بندش کی وجہ سے تیل کی ترسیل میں مشکلات آ رہی ہیں، جس سے پیٹرول کی قلت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے حکومت سے فوری اقدامات کی درخواست کی ہے تاکہ اس بحران سے بچا جا سکے۔