امریکہ کی پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین سے پرامن احتجاج کی اپیل

واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین سے درخواست کی ہے کہ وہ پرامن طریقے سے احتجاج کریں اور تشدد سے بچیں۔

 

واشنگٹن میں ایک نیوز بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھتے ہوئے، پاکستانی قوانین اور آئین کا احترام کیا جانا چاہیے۔

 

میتھیو ملر نے یہ بھی کہا کہ امریکی حکام پاکستانی حکومت سے یہ امید رکھتے ہیں کہ وہ انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا احترام کریں گے۔ انہوں نے دنیا بھر میں آزادی اظہار اور پرامن احتجاج کی حمایت کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔