لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ اس ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، حسیب اللہ کی جگہ طیب طاہر اور محمد حسنین کی جگہ ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستانی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عرفان خان، عامر جمال، حارث رؤف اور فیصل اکرم شامل ہیں۔
یہ میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کل کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 80 رنز سے شکست دی تھی۔ زمبابوے نے پاکستان کو 206 رنز کا ہدف دیا تھا، جس کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہو گئی تھی اور 60 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے۔ بارش کے باعث میچ کو روکنا پڑا اور پھر مسلسل بارش کی وجہ سے میچ ختم کر دیا گیا تھا۔