مٹیاری: مٹیاری کے علاقے بکھر جمالی میں شوہر نے اپنی بیوی، لیکچرار رابعہ افشا کو قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم امداد جمالی کو گرفتار کر لیا ہے، تاہم وہ قتل کے حوالے سے کچھ بھی بیان دینے سے قاصر ہے۔ مقتولہ رابعہ افشا کے اہل خانہ دبئی میں مقیم ہیں اور حالیہ دنوں میں سعودی عرب عمرہ کی ادائیگی کے لیے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کا اندراج ورثاء کے آنے کے بعد کیا جائے گا۔ رابعہ افشا تین بچوں کی ماں تھیں اور سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے امتحان پاس کرکے بکھر جمالی ہائر سیکنڈری اسکول میں لیکچرار کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔