لندن کے میوزیم میں مریخ کا حیرت انگیز نظارہ پیش کیا گیا

لندن : لندن کے اولڈ رائل نیول کالج کے تاریخی ہال میں مریخ کے سیارے کا ایک شاندار منظر پیش کیا گیا، جسے دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ میوزیم آئے۔

 

اس منفرد نمائش کا اہتمام آرٹسٹ لیوک جیرم نے کیا، جنہوں نے مریخ کو ایک دیوہیکل اور دلکش انداز میں پیش کیا، جس نے حاضرین کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔

 

میوزیم میں آنے والے سیاح مریخ کا مشاہدہ اپنی آنکھوں سے کر رہے ہیں اور اس لمحے کو یادگار بنانے کے لیے کیمرے میں محفوظ بھی کر رہے ہیں۔