بشریٰ بی بی کی طبعیت خراب، 24 نومبر کے احتجاج میں شرکت نہیں کر سکیں گی

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی طبعیت خراب ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے وہ آج یعنی 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج میں شریک نہیں ہو سکیں گی۔

 

ان کی ترجمان مشال یوسفزئی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بشریٰ بی بی کی طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے وہ اس احتجاج میں شرکت نہیں کر پائیں گی۔

 

ذرائع کے مطابق، عمران خان نے بشریٰ بی بی کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کا پیغام بھیجا تھا۔ یاد رہے کہ بشریٰ بی بی یکم نومبر سے سیاسی سرگرمیوں میں مصروف تھیں اور 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے سلسلے میں انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے پشاور میں میٹنگز کی تھیں۔