گورنر پنجاب کا سڑکیں کھولنے کی پیش کش کرتے ہوئے استعفیٰ دینے کا اعلان

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ موٹروے اور سڑکیں کھول کر پنجاب ان کے حوالے کرے، اور اگر احتجاج کے دوران کچھ ہوتا ہے تو وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔

پی ٹی آئی کے احتجاج اور سڑکوں کی بندش کے حوالے سے گورنر پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت احتجاج میں شریک نہیں ہوتی، اس لیے حکومت کو چاہیے کہ اس مسئلے کا سیاسی حل نکالے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی احتجاج کا اعلان کرتی ہے اور حکومت فوراً کنٹینر لگا دیتی ہے، لیکن سڑکوں کو کھولا جانا چاہیے۔

سردار سلیم حیدر نے یہ بھی کہا کہ اگر احتجاج ہو تو وہ استعفیٰ دے دیں گے۔