ڈبلن :آئرلینڈ کے وزیراعظم نے کہا کہ عالمی فوجداری عدالت کے جاری کردہ وارنٹ کے تحت اگر نیتن یاہو آئرلینڈ آئے تو ان کی گرفتاری کی جائے گی۔
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ وہ عالمی عدالت کے تمام فیصلوں کو تسلیم کریں گے، جن میں اسرائیلی حکام کے خلاف جاری گرفتاری کے وارنٹ بھی شامل ہیں۔
اقوام متحدہ نے عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے کے بعد تمام رکن ممالک سے عالمی قوانین کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔
چین نے عالمی فوجداری عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ نیتن یاہو کے کیس میں غیرجانبدار اور منصفانہ فیصلہ کرے۔
ایران کے جنرل حسین سلامی نے عالمی عدالت کے فیصلے کو اسرائیل کی سیاسی ناکامی اور فلسطینیوں کی بڑی کامیابی کے طور پر سراہا ہے